دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال اور BRS لیڈر کے کویتا کی دلّی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھپلے سے تعلق رکھنے والے کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں عدالتی تحویل کو 2 ستمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ راؤز اوینیو کی عدالت نے آج دونوں لیڈروں کی تحویل میں توسیع کی۔ عدالت میں، اب اِس کیس کی سماعت 2 ستمبر کو ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا بھی عدالت میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حاضر تھے۔ اِن دونوں کو ضمانت پر رہا کیا جاچکا ہے۔
Site Admin | August 13, 2024 9:55 PM
کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں دلّی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور BRS لیڈر کے کویتا کی عدالتی تحویل میں 2 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے
