ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 9:48 PM

printer

کاشی تمل سنگمم کا تیسرا ایڈیشن آج وارانسی میں شروع ہوا یہ تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان قدیم روابط کا ایک جشن ہے

پریاگ راج کے مہاکنبھ کے تروینی سنگم میں آج شام چار بجے تک ایک کروڑ آٹھ لاکھ عقیدتمندوں نے پوتر اسنان کیا۔ دنیا بھر سے لاکھوں عقیدتمند ہر روز اِس عظیم فیسٹیول میں شرکت کر رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اب تک 51 کروڑ 11 لاکھ عقیدتمند سنگم میں پوتر اسنان کرچکے ہیں جن میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں۔
مہاکنبھ میں زندگی کے سبھی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے سنت، عقیدتمند اور یاتری آرہے ہیں۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اپنے کابینی وزرا اور دیگر ممبران اسمبلی کے ساتھ پوتر اسنان کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب ساونت نے کہا کہ گوا کی حکومت نے ریاست کے لوگوں کیلئے پریاگ راج آنے اور مہاکنبھ میں حصہ لینے کیلئے بڑے انتظامات کئے ہیں۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے بھی تروینی سنگم میں پوتر اسنان کیا۔ جناب برلا نے کہا کہ مہاکنبھ بھارت کی روحانیت، عقیدے اور ثقافت کا ایک اجتماع ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے اپنے اسنان کے دوران سبھی بھارتیوں کی خوشحالی کیلئے پرارتھنا کی۔
مرکزی وزرا پیوش گوئل، ہردیپ سنگھ پوری، انّا پورنا دیوی، چراغ پاسوان، NCP کے سینئر لیڈر پرفل پٹیل اور کانگریس کے سینئر لیڈر راجیو شکلا بھی مہاکنبھ میں اسنان کرنے اور پوجا ارچنا کرنے کیلئے موجود تھے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں