ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 15, 2025 3:19 PM

printer

کاشی تمل سنگامم کے تیسرے ایڈیشن کا آج اترپردیش کے وارانسی شہر میں آغاز ہو رہا ہے۔

کاشی تمل سنگامم کے تیسرے ایڈیشن کا آج اترپردیش کے وارانسی شہر میں آغاز ہو رہا ہے۔ سنگامم کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان ثقافتی اور دانشورانہ تعلقات کو تقویت دینا ہے۔ تعلیم کی وزارت نے مختلف وزارتوں، اترپردیش سرکار کے اشتراک سے اس تقریب کا انعقاد کیا ہے، جس کا مقصد تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان قدیم تہذیبی رشتے کو مستحکم کرنا اور اس کا جشن منانا ہے۔ کاشی تمل سنگامم کا مقصد دونوں خطوں کے عالموں، طلبا، فلسفیوں، تاجروں، فنکاروں کو یکجا کرنا اور معلومات، ثقافت اور بہترین طور طریقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مشترک کرنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں