کابینہ کی تقرر سے متعلق کمیٹی اے سی سی نے کئی وزارتوں اور محکموں میں کَل، اعلیٰ سطح کی بہت سی تقرریوں کی منظوری دی ہے۔
سینئر IAS افسروِویک جوشی کو، جو خزانے کی وزارت میں، Financial Services محکمے کے موجودہ سکریٹری ہیں، عملے اور تربیت کے محکمے کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
کوئلے کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری ناگا راجو Maddirala اب Financial Services کے محکمے کے سکریٹری ہوں گے۔
سینئر IAS افسر منوج گووِل جو کارپوریٹ امور کی وزارت میں سکریٹری ہیں، انھیں اخراجات کے محکمے کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
National Health Authortiy کی چیف ایگزیکیوٹیو افسر دیپتی گوڈ مکھرجی، کاپوریٹ امور کی وزارت کی سکریٹری ہوں گی۔
DPIIT کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ کو وزارتِ دفاع کے، محکمہ دفاع میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر کیا گیا ہے اور وہ اِس سال 31 اکتوبر کو Aramane Giridhar کی، عہدے کی مدت پوری ہونے کے بعد دفاع کے محکمے کے سکریٹری کی ذمہ داریں سنبھالیں گے۔
ACC نے راجیش کمار سنگھ کو دفاع کے محکمے کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اُنھیں ریٹائر ہونے کے بعد اِس عہدے پر مقرر کیا گیا ہے وہ اس عہدے پر 31 اکتوبر 2026 تک فائز رہیں گے۔
کامرس کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری امردیپ سنگھ بھاٹیہ کو صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کے دفتر میں اسپیشل سکریٹری Punya Salil Srivastava کو صحت و خاندانی بہبود کے محکمے میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی مقرر کیا گیاہے۔
کاتی کِتھالا سری نواس جو اقلیتی امور کی وزارت میں سکریٹری ہیں، اب ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی سکریٹری ہوں گے۔x