September 2, 2024 9:53 PM

printer

کابینہ نے گجرات کے Sanand میں سیمی کنڈکٹر کا ایک یونٹ قائم کرنے کی تجویز اور ممبئی اور اندرو کے درمیان کم ترین فاصلے کی کنیکٹی ویٹی فراہم کرنے کے ایک نئی ریل لائن پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے

کابینہ نے گجرات کے Sanand میں Kaynes سیمی کون پرائیویٹ لمیٹڈ کی سیمی کنڈکٹر کی ایک اکائی قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ سیمی کنڈکٹر کے ایک درخشاں حیاتیاتی نظام کو فروغ دینے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
گجرات کے Sanand میں مجوزہ یونٹ 3 ہزار 300 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری سے قائم کیا جائے گا۔ اِس اکائی کی صلاحیت 60 لاکھ چپس یومیہ ہوں گی۔ اِس یونٹ میں تیار کردہ چپس مختلف طرح کے ایپلی کیشنز میں استعمال کئے جائیں گے، جس میں صنعتی، آٹوموٹیو، الیکٹرک گاڑیاں، صارفین کے الیکٹرانکس، ٹیلی کام، موبائل فونز وغیرہ کے زمرے شامل ہیں۔ حکومت نے دسمبر 2021 میں سیمی کنڈکٹروں اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ حیاتیاتی نظام کی فروغ کیلئے پروگرام نوٹیفائی کیا تھا جس کیلئے 76 ہزار کروڑ روپئے کی مجموعی رقم مختص کی گئی تھی۔ جون 2023 میں مرکزی کابینہ نے گجرات کے Sanand میں سیمی کنڈکٹر کا ایک یونٹ قائم کرنے کی پہلی تجویز کو منظوری دی تھی۔ اِس سال فروری میں مزید تین سیمی کنڈکٹر یونٹوں کو منظوری دی گئی۔
ٹاٹا الیکٹرانکس، گجرات کے Dholera اور آسام کے Morigaon میں سیمی کنڈکٹر کا ایک ایک یونٹ قائم کر رہا ہے۔ CG پاور، گجرات کے Sanand میں سیمی کنڈکٹر کا ایک یونٹ قائم کر رہا ہے۔ ان تمام چار سیمی کنڈکٹر کے یونٹوں کی تعمیر تیز رفتار سے پیشرفت کر رہی ہے اور یونٹوں کے نزدیک سیمی کنڈکٹروں کا ایک درخشاں حیاتیاتی نظام اُبھر کر آرہا ہے۔ یہ تمام یونٹ تقریباً ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری لائیں گے۔ ان یونٹوں کی مجموعی صلاحیت تقریباً 7 کروڑ چپس یومیہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں