August 29, 2024 9:54 AM

printer

کابینہ نے زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ سے متعلق مرکزی شعبے کی اسکیم کی توسیع کو بھی منظوری دی ہے۔ اِس سے ملک میں زرعی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنایا جاسکے گا اور کسانوں کو بھی مدد ملے گی۔

مرکزی کابینہ نے شمال مشرقی ریاستوں کو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں کے فروغ کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی کابینہ نے شمالی مشرقی ریاستوں کو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹوں کے فروغ کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 4 ہزار 136 کروڑ روپے کے اخراجات والی مذکورہ اسکیم پر 2024-25 سے 2031-32 تک عمل درآمد کیا جائے گا۔ کابینہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت تقریباً 15 ہزار میگاواٹ کی مجموعی ہائیڈرو صلاحیت کا بندوبست کیا جائے گا۔

یہ فنڈ 2020 میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی بنیادی رقم کے ساتھ قائم کیا گیا تھا، تاکہ کسانوں کو ہمہ جہت مالی مدد فراہم کی جاسکے۔

مرکزی کابینہ نے ملک کے صنعتی منظرنامے کی کایا پلٹ کیلئے 12 نئے گرین فیلڈ صنعتی اسمارٹ Cities کو بھی منظوری دی ہے۔ اِن پروجیکٹوں سے 10 لاکھ براہِ راست اور 30 لاکھ بالواسطہ ملازمتیں دستیاب ہوں گی۔

اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے بھارتی ریلویز کی 2 نئی لائنوں اور کئی لائنوں والے ایک پروجیکٹ کو بھی منظوری دی ہے، جس پر 6 ہزار 456 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ اِن پروجیکٹوں سے کنکٹی وِٹی فراہم ہوسکے گی، سفر کرنے میں سہولت ہوگی، Logistics لاگت کم سے کم کی جاسکے گی، تیل کی درآمدات کم ہوسکیں گی اور کاربن کا اخراج بھی کم ہوجائے گا۔

مرکزی کابینہ نے 730 پرائیویٹ ایف ایم چینل کی ای-نیلامی کی تجویز کو بھی منظور کرلیا ہے، جو 234 نئے شہروں میں ہوں گے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ مذکورہ پروجیکٹ کے تحت مقامی فنکاروں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں