ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

کابینہ نے تین کوریڈور پر مشتمل چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

 مرکزی کابینہ نے تین کوریڈور پر مشتمل چنئی میٹرو ریل پروجیکٹ کے دوسرے مرحلے کو بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 128 اسٹیشنوں کے ساتھ لائن کی کُل 119 کلو میٹر لمبائی کو منظوری دی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے کے مکمل ہوجانے کے بعد چنئی میں کُل 173 کلو میٹر کا میٹرو ریل نیٹ ورک ہوجائے گا۔

حکومت نے 2024-25 سے 2030-31 کیلئے تلہن سے متعلق قومی مشن کو بھی منظوری دے دی ہے، جس پر 10 ہزار 103 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اس کا مقصد آئندہ 7 برس میں تلہن کی پیداوار میں بھارت کو خود کفیل بنانا ہے۔پردھان منتری راشٹریہ کرشی وِکاس یوجنا کو بھی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد زراعت میں پائیداری اور Krishonnati یوجنا کو فروغ دینا ہے تاکہ خوراک کی  یقینی فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں