حکومت نے 2022-23 سے 2025-26 تک کی مدت تک اسکل انڈیا پروگرام کیلئے آٹھ ہزار 800 کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔ آج میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مانگ کے حساب سے ہنرمندی کے فروغ پر حکومت اوّلین ترجیح دے رہی ہے۔ اور اس بات پر زور دیا جارہا ہے کہ تبدیلی اور معیار میں اضافہ کیا جائے۔
جناب ویشنو نے کہا کہ حکومت نے 31 مارچ 2028 تک تین برس کیلئے صفائی کرمچاریوں کیلئے قومی کمیشن کی مدت میں بھی توسیع کی منظوری دی ہے۔
Site Admin | February 7, 2025 9:52 PM
کابینہ نے آٹھ ہزار 800 کروڑ روپئے کے اسکل انڈیا پروگرام کو منظوری دے دی ہے۔ اُس نے صفائی کرمچاری کیلئے قومی کمیشن کی توسیع کی بھی منظوری دی ہے۔
