دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم DRDO نے ہلکے وزن کی Bullet Proof جیکٹ تیار کرنے کیلئے IIT دلّی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ جیکٹ کا نام ہے: Advanced Ballistics for High Energy Defeat۔
DRDO کے سکریٹری سَمیر وِی کامَت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہلکے وزن کی Bullet Proof جیکٹ DRDO، تعلیمی برادری اور صنعت کے کامیاب دفاعی تحقیق و ترقی کے موثر ایکو سسٹم کی مثال پیش کرتی ہے۔
وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ جیکٹ Polymers اور مقامی Boron Carbide Ceramic مواد سے بنائی گئی ہیں۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ یہ جیکٹ خطروں کے اعلیٰ سطحوں پر پوری اترتی ہیں، جو بھارتی فوج کے جنرل اسٹاف کی معیاری ضروریات سے متعلق زیادہ سے زیادہ وزن کی حد سے بھی ہلکی ہیں۔ x