ڈیورینڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کَل شام کولکاتہ میں موہن باگان اور نارتھ ایسٹ یونائٹیڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ موجودہ چمپئن موہن باگان کی ٹیم ریکارڈ 17 بار Durand Cup جیت چکی ہے اور وہ اٹھارھواں ٹائٹل جیت کر اِس اہم ٹورنامنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ Durand Cup ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط بنانے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔گروپ مرحلے میں موہن باگان کی ٹیم کا غلبہ رہا۔ اُس نے اپنے سبھی میچ جیتے اور اُس کے خلاف کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی۔ دوسری طرف نارتھ ایسٹ یونائیٹڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ Durand Cup کے فائنل میں پہنچی ہے اور گروپ مرحلے میں اُس نے بھی تینوں میچ جیت کر شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
Site Admin | August 30, 2024 9:43 PM