امریکہ میں ڈیموکریٹ ریاستوں اور حقوقِ انسانی کے گروپوں کے ایک اتحاد نے پیدائشی حقِ شہریت کو ختم کرنے کے منصوبے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ کولمبیا صوبہ اور سین فرانسسکو شہر سمیت 22 ڈیموکریٹ صوبوں نے بوسٹن اور Seattle کی وفاقی عدالتوں میں یہ مقدمے دائر کئے ہیں۔ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی کئی الگ الگ مقدمے دائر کئے گئے ہیں۔ مقدموں میں اِس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صدر نے امریکی سرزمین پر کسی کے بھی پیدا ہونے کے ساتھ ہی خودبخود حقِ شہریت کا حامل ہونے کو ختم کرنے کی کوشش کرکے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ہے اور امریکی آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ x
Site Admin | January 22, 2025 10:04 PM
ڈیموکریکٹس کی قیادت والے 22 صوبوں نے پیدائشی حقِ شہریت کے معاملے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے
