September 15, 2024 10:14 AM

printer

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کونگوDRC  دو اکتوبر سے MPOX  ٹیکہ کاری مہم کے اپنے پہلے مرحلے کا آغاز  کرے گا

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کونگوDRC  دو اکتوبر سے MPOX  ٹیکہ کاری مہم کے اپنے پہلے مرحلے کا آغاز  کرے گا۔

میڈیا کے مطابق یہ ٹیکہ کاری مہم گیارہ اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جس میں بین الاقوامی شراکت داروں سے دو اعشاریہ 65 لاکھ سے زیادہ خوراکیں موصول ہوں گی۔ بچوں کے لیے ٹیکہ کاری کی تین ہزار خوراکوں کی خریداری کا عمل کافی حد تک آگے بڑھ رہا ہے۔

یہ قدم اس وقت سامنے آیا جب عالمی ادارہ صحتWHO  نے حال ہی میں MVA-BN ویکسین کو اپنی پری کوالی فکیشن لسٹ میں پہلی بار MPOX ویکسین کے طور پر منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

ویکسین 18 سال یا اُس سے زیادہ عمر کے تمام بالغوں میں چیچک، MPOX، اور متعلقہ آرتھوپاکس وائرس انفیکشن اور بیماری کے خلاف فعال حفاظتی ٹیکوں کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں