ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 10, 2024 9:52 AM

printer

ڈیجی لاکر نے سرکاری خدمات تک بلارکاوٹ رسائی کیلئے امنگ ایپ کے ساتھ شراکت داری کی ہے

قومی ای گورننس ڈویژن نے امنگ ایپ کی، ڈیجی لاکر کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو وسیع پیمانے پر سرکاری خدمات تک بلارکاوٹ رسائی فراہم کرنا ہے۔

الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے بتایا کہ اس اشتراک سے صارفین، ایک واحد پلیٹ فارم کے ذریعے بہت سی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ امنگ ایپ، Android کے سبھی صارفین کیلئے دستیاب ہے اور اس کی خدمات ڈیجی لاکرایپ کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ ڈیجی لاکر، ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک اہم پہل ہے، جس کا مقصد کلاؤڈ بیس اسٹوریج فراہم کرنا ہے۔

دوسری طرف امنگ ایپ، پورے بھارت میں ای گورننس خدمات کی رسائی کیلئے ایک واحد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں