پریاگ راج کے مہا کمبھ میں قائم ڈیجیٹل Lost and Found مراکز، ہزاروں عقیدتمندوں اور خاص طور پر خواتین اور بچوں کو اُن کے اہل خانہ کے پاس بھیجنے کا کام کر رہے ہیں۔ میلہ علاقے میں 10 ڈیجیٹل Lost and Found مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ گم شدہ عقیدتمندوں کو اُن کے اہل خانہ سے ملایا جاسکے۔ 13 ہزار سے زیادہ لوگوں کو کامیابی کے ساتھ اُن کے کنبے کے حوالے کیا گیا ہے، جس میں 64 فیصد خواتین ہیں۔ڈیجیٹل Lost and Found مراکز کو جدید ترین کو سہولتوں جیسے مصنوعی ذہانت پر مبنی چہرے کی پہچان کے نظام، مشین لرننگ اور کثیر لسانی مدد سے لیس کیا گیا ہے۔آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون کانسٹیبل نے بتایا کہ اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئے مرد، خواتین اور بچوں کو الگ الگ ٹھہرانے کیلئے ہولڈ رومز بنائے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اِن افراد کی نفسیاتی کاؤنسلنگ بھی کی جا رہی ہے۔ہولڈنگ رومز کے علاوہ اِن مراکز میں ٹھہرے ہوئے لوگوں کو ہر طرح کی آسانی کیلئے خوراک، طبی امداد، بیت الخلاء اور دیگر سہولتیں بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ اِن ڈیجیٹل کھویا-پایا مراکز کے کام کاج میں اترپردیش پولیس، انتظامی افسران اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں سمیت یونیسیف بھی سرگرمی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
Site Admin | February 5, 2025 9:35 PM
ڈیجیٹل Lost and Found مراکز، ہزاروں عقیدتمندوں کو اُن کے اہل خانہ کے پاس بھیجنے کا کام کر رہے ہیں
