ڈونلڈ ٹرمپ آج رات امریکہ کے 47ویں صدر کے طور پر عہدے کا حلف لیں گے۔ چیف جسٹس John Roberts اُنھیں واشنگٹن ڈی سی کے Capitol Rotunda میں صدر کے عہدے کا حلف دلائیں گے۔
حلف برداری کی تقریب سے قبل 78 برس کے ٹرمپ نے کَل رات واشنگٹن ڈی سی کے فتحیابی کے جشن کی ایک ریلی سے خطاب کیا جس میں انھوں نے امریکہ کو درپیش ہر بحران سے نمٹنے کیلئے تاریخی رفتار کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کیا۔ JD Vance نائب صدر کے طور پر حلف لیں گے۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر اِس تقریب میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔
اِدھر عہدے سے ہٹنے والے امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے آج جنرل Mark Milley، ڈاکٹر Anthony Fauci اور کانگریس کے اُن ارکان کو آئندہ کسی کارروائی سے محفوظ رکھنے کیلئے معافی نامہ جاری کیا ہے، جنھوں نے اُس کمیٹی میں خدمت انجام دی جو راجدھانی میں 6 جنوری 2021 کو ہوئے حملے کی تحقیقات کر رہی تھی۔ جناب بائیڈن نے اپنے آنے والے جانشین کی جانب سے کسی امکانی کارروائی سے تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے اپنے غیرمعمولی اختیارات کو استعمال کیا ہے۔