ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں 277 الیکٹورل کالیج ووٹس حاصل کرکے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس پر فیصلہ کن جیت حاصل کرلی ہے۔ صدارتی امیدوار کو جیت کیلئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
Wisconsin ریاست سے جیتنے کے بعد مطلوبہ اکثریت حاصل کرکے ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے 47 ویں صدر بن گئے ہیں اور ری پبلکن پارٹی کے حامیوں میں جشن کا ماحول ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے Pennsylvania، Georgia اور North Carolina سمیت اہم ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔
جیت کے بعد انہوں نے جنوبی Florida میں Palm Beach پر اپنے خطاب میں اہم پالیسی فیصلوں میں سے ایک دنیا میں پھیلی جنگ کے خاتمے سے متعلق پر کام کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
جناب ٹرمپ نے امیگریشن کے معاملے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی سرحدوں کی ناکہ بندی کرنے کی ضرورت ہے اور تارکین وطن کو قانونی طور پر امریکہ آنا چاہیئے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے، جن میں تارکینِ وطن برادریاں بھی شامل ہیں، اظہارِ تشکر کیا۔
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے انتخابات میں شکست کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب نہیں کیا۔
امریکہ کے 47 ویں صدر بننے کے بعد دیگر عالمی لیڈروں کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت اور امریکہ کے درمیان جامع، عالمی اور کلیدی نوعیت کی شراکت داری کو پھر سے مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے، جس کی شروعات جناب ٹرمپ نے اپنی سابقہ میعاد میں کی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ جناب ٹرمپ کے ساتھ مل کر بھارت اور امریکہ کے لوگوں کی بہتری اور دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گے۔ x