Dominican Republic کی راجدھانی Santo Domingo میں ایک مشہور نائٹ کلب کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 221 ہو گئی ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کارروائیاں ختم ہو گئی ہیں۔ Dominica کی حکومت نے اس مشہور مقام کی چھت گرنے کی وجہوں کی پتا لگانے کے لیے قومی اور بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دیئے جانے کو منظوری دے دی ہے۔ یہ حادثہ مشہور و معروف گلوکار Rubby Perez کی لائیو پرفارمینس کے دوران منگل کی رات کو پیش آیا تھا۔ 69 سالہ آرٹسٹ عمارت کے منہدم ہونے میں مرنے والوں میں شامل ہیں۔ چھت گرنے کے وقت کلب میں سینکڑوں لوگ موجود تھے۔ مختلف سیاستداں، ایتھلیٹس اور دیگر سرکردہ شخصیات اِس کنسرٹ میں شرکت کر رہی تھیں۔
Site Admin | April 11, 2025 10:05 PM
ڈومینیکن ریپبلک کی راجدھانی Santo Domingo میں ایک مشہور نائٹ کلب کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 221 ہو گئی ہے
