ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ڈنمارک کے وزیر خارجہ Lars Lokke Rasmussen نے گرین لینڈ کے امریکہ کا حصہ بننے سے متعلق قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے۔

ڈنمارک کے وزیر خارجہ Lars Lokke Rasmussen نے گرین لینڈ کے امریکہ کا حصہ بننے سے متعلق قیاس آرائی کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس جزیرے کے امریکہ میں امکانی الحاق سے متعلق بیان دیا تھا۔ ڈنمارک کے خود مختار علاقے گرین لینڈ میں ہوئے حالیہ انتخابات کے بارے میں بات کرتے ہوئے Rasmussen نے کہا کہ نتائج کو ممکنہ آزادی کی علامت قرار دینا یا امریکہ میں شامل ہونے کے کسی ارادے سے تعبیر کرنا صحیح نہیں ہوگا۔ ٹرمپ نے جمعرات کو اوول آفس میں نیٹو کے سکریٹری جنرل Mark Rutte کے ساتھ میٹنگ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ بالآخر گرین لینڈ کو اپنے میں شامل کر لے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں