جموں و کشمیر میں، کشمیر کے صحت خدمات سے متعلق ڈائریکٹر (DHSK) ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر نے اِس مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہونے والی شری امرناتھ جی یاترا کے سلسلے میں چندن واڑی بنیادی کیمپ اسپتال سے شیش ناگ بنیادی کیمپ اسپتال تک ایک تفصیلی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے تحت انہوں نے پہلگام میں واقع صحت کی دیکھ بھال سے متعلق سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کئی مقامات پر سہولیات کا معائنہ کیا۔
ڈاکٹر مشتاق نے بلا رکاوٹ صحت خدمات کی فراہمی کیلئے ضروری مختلف سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا جس میں عملے، بنیادی ڈھانچے، ادویات، ساز و سامان وغیرہ شامل ہیں۔
اِس کے علاوہ انہوں نے آکسیجن بوتھ مراکز پر آکسیجن لانے، لے جانے اور اُس کی دستیابی کا جائزہ لیا۔x