June 26, 2024 10:15 AM

printer

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اگلے پانچ سال میں ایٹمی بجلی تیار کرنے کی بھارت کی صلاحیت میں تقریباً 70 فیصد کا اضافہ ہوجائے گا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اعتماد ظاہر کیا کہ نیوکلیائی بجلی پیدا کرنے کی بھارت کی صلاحیت میں اگلے پانچ سال میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے یہ بات نئی دلی میں، ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے کہی۔ یہ میٹنگ ایٹمی توانائی کے محکمے کے، 100 دن کے کام کاج کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔

ڈاکٹر سنگھ نے توانائی کے منظر نامے میں، نیوکلیائی توانائی اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں بھارت کی ترقی کو اجاگر کیا۔ پہلے سے جن پروجیکٹوں پر کام چل رہا ہے انہوں نے، اُن کا جائزہ لیا اور آئندہ منصوبوں کے لیے ہدایات دی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں