ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 14, 2025 10:48 PM

printer

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی سے وابستہ پنچ تیرتھ نوجوان نسل کیلئے ترغیب کا ایک وسیلہ ہے: ڈاکٹر وریندر کمار

سماجی انصاف اور بااختیار بنائے جانے کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی زندگی سے وابستہ پنچ تیرتھ نوجوان نسل کیلئے ترغیب کا ایک وسیلہ ہے۔ پنچ تیرتھ سے مراد ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی سے متعلق پانچ اہم مقامات سے ہے، جس میں اُن کی جائے پیدائش اور وہ مقام شامل ہے، جہاں انہوں نے تعلیم حاصل کی۔ وزیر موصوف نے نئی دلّی میں آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے یومِ پیدائش کے موقع پر درجِ فہرست ذاتوں کے قومی کمیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب کمار نے زور دے کر کہا کہ نوجوان نسل کو اِن مقامات پر ضرور جانا چاہیئے تاکہ وہ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات اور اُن کی زندگی کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں