وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج آستانہ میں چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے سرحدی علاقوں میں زیر التوا معاملات کو جلد حل کرنے کے بارے میں بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے اِس سلسلے میں سفارتی اور فوجی وسائل کے ذریعہ کوششوں کو دوگنا کرنے پر اتفاق کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ حقیقی کنٹرول لائنLAC کا احترام کرنا اور سرحدی علاقوں میں امن وامان کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات، بھارت-چین دو طرفہ تعلقات کو آگے لے جائیں گے۔
Site Admin | July 4, 2024 2:36 PM