چین کے Hulunbuir کے مقام پر جاری ایشین چیمپینز ٹرافی 2024 کے سیمی فائنل میں آج بھارت کا مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا۔ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا۔ بھارت ٹورنامنٹ کی ایسی واحد ٹیم ہے جس نے کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ اس نے چین کو تین گول، جاپان کو پانچ ایک، ملیشیا کو ایک کے مقابلے 8 گول، کوریا کو ایک کے مقابلے تین گول اور پاکستان کو دو- ایک سے شکست دی ہے۔
پاکستان آج پہلے سیمی فائنل میں میزبان چین کا سامنا کرے گا۔