ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 6, 2024 9:28 PM

printer

چین کے Hainan جزیرے میں انتہائی طاقتور طوفان Yagi آیا ہے۔ چار لاکھ سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے

چین کے جنوب میں واقع سیاحوں کیلئے ایک مقبول جزیرے میں دس سال میں سب سے طاقتور طوفان آیا ہے جس سے موسلادھار بارش ہوئی ہے اور تباہی کا خدشہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اِس سال کا گیارھواں طوفان ”یاگی“ Hainan جزیرے کے شمال مشرق میں Wenchang شہر میں آیا، جہاں ہواؤں کی رفتار 223 کلو میٹر فی گھنٹے تھی۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ چین کے جنوبی صوبے Hainan میں یاگی کی آمد سے پہلے چار لاکھ باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ کئی سیاحتی مقامات بند کر دیئے گئے ہیں اور صوبے میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ یاگی طوفان کَل دیر گئے شمال ویتنام پہنچے گا لیکن اُس کی شدت کم ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں