ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2024 9:41 AM

printer

چین کےچینگجو کے مقام پرتنوی پتری بیڈمنٹن ایشیا اَنڈر-17 اور اَنڈر-15 جونیئر چمپئن شپ میں اَنڈر-15 گرلز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔

بھارت کی چوٹی کی بیڈمنٹن کھلاڑی ’تنوی پتری‘ چین کے Chengdu میں جاری ایشیاء انڈر17- اور انڈر۔15 جونیئر چیمپئن شپ میں کَل لڑکیوں کے انڈر۔15 مقابلوں کے سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ لڑکیوں کے انڈر۔15  زمرے کی اعلیٰ درجہ بندی کی حامل پتری نے چھٹے درجہ بندی کی حامل تھائی لینڈ کی Kungkaew Kakanik کو شکست دی۔

پتری نے Kakanik کو 21-19 اور 21-10 سے ہرایا۔ پتری کا مقابلہ اب ویتنام کی دوسری درجہ بندی کی حامل کھلاڑی Nguyen Thi Thu Huygen سے ہوگا جو چین کی Liu Yu Tong کو ہراکر سیمی فائنل جیتی ہیں۔

وہیں لڑکوں کے انڈر۔17 سنگلز مقابلوں میں Gnana Dattu، انڈونیشیا کے Radithya Bayu Wardhana سے ہار گئے ہیں۔ انھیں Wardhana  نے 9-21، 21-13 اور 21-13 سے ہرایا۔ Dattu، کانسے کے تمغے کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گے۔

گذشتہ چیمپئن شپ میں بھارت نے لڑکوں کے انڈر۔15 سنگلز مقابلوں میں سونے کا جبکہ لڑکیوں کے انڈر۔17 سنگلز مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ ماضی کے قابلِ ذکر فاتحین میں 2017 میں سامعہ عماد فاروقی اور 2019 میں نسیم میر رہیں جنھوں نے لڑکیوں کے انڈر۔15 سنگلز زمرے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں