چین نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف سے متعلق معاملے پر امریکہ کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا۔ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ نئے محصولات سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان Lin Jian نے کہا کہ چین پیچھے نہیں ہٹے گا اور اپنے لوگوں کو جائز حقوق اور مفادات سے محروم نہیں ہونے دے گا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات پر 90 دن کا توقف لگانے کا اعلان کیا ہے۔ حالانکہ چین کو اس وقفے سے باہر رکھا گیا ہے اور اتنا ہی نہیں چین کے ساز و سامان پر محصولات کی شرح بڑھ کر 125 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
Site Admin | April 10, 2025 10:12 PM
چین نے کہا ہے کہ وہ ٹیرف سے متعلق معاملے پر امریکہ کے ساتھ تنازعہ نہیں چاہتا۔
