چین کی راجدھانی پیچنگ اور شمالی حصوں میں شدید آندھی طوفان کے تناظر میں سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ریل گاڑیوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق پیچنگ کے دو بڑے ہوائی اڈوں پر 838 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
ہوائی اڈے کی ایکسپریس سب وے لائن اور کچھ تیز رفتار ریل لائنس سمیت ٹرین خدمات معطل کردی گئی ہیں۔ پارکوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ راجدھانی میں تقریباً 300 درخت گرگئے ہیں۔ کئی موٹر گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ وہاں کَل 150 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا کے تیز جھکّر چلنے کی وجہ سے کئی سیاحتی اور تاریخی مقامات کو بند کردیا گیا اور حکام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 50 سال سے زیادہ عرصے میں یہ اب تک کا سب سے شدید طوفان تھا۔ x