June 25, 2024 10:20 AM

printer

چینی سے متعلق بین الاقوامی تنظیموں کی کونسل کی میٹنگ آج نئی دلّی میں شروع ہورہی ہے

بھارت آج سے نئی دلی میں 64ویں انٹرنیشنل شوگر آرگنائیزیشن ISO کونسل کی میزبانی کرے گا۔ 30 سے زیادہ ملکوں کے وفود اور کئی بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے چینی اور بایو فیول سیکٹر کے کلیدی امور پر بات چیت کرنے کے لیے تین روزہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

بھارت اترپردیش کے مظفر نگر میں اناج پر مبنی ایک ڈسٹلری میں بین الاقوامی مندوبین کے لیے ایک صنعتی ٹور کے ساتھ پروگراموں کی ایک سیریز شروع کر رہا ہے۔ اِس دورے کے تحت بھارت کی بایو فیول اور دیگر By-Products کی پیداوار میں جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی نمائش کی جائے گی۔ آج بھارت منڈپم میں  Sugar and Biofuels-Emerging Vistas’  کے موضوع پر ایک ورک شاپ بھی منعقد کی جا رہی ہے۔ صارفین، خوراک اور عوامی نظامِ تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی ورکشاپ کا افتتاح کریں گے۔ ISO میں تقریباً50 ممالک میمبرس کی حیثیت سے شامل ہیں جو دنیا میں چینی کی پیداوار کا تقریباًً 90 فیصد کا احاطہ کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں