چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے کل نئی دلی میں بھارتی فوج کے دوسرے سالانہ وراثتی فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اِس دو روزہ فیسٹول کا مقصد عالمی اور بھارتی دانشوروں، کارپوریٹ اداروں، سرکاری اور پرائیویٹ شعبے کی شخصیتوں، غیرمنافع بخش تنظیموں اور ماہرین تعلیم کو یکجا کرنا ہے، جس کے دوران بھارت کی قومی سلامتی، خارجی پالیسی اور فوجی وراثت پر توجہ دی جاری ہے۔ جنرل چوہان نے شوریہ گاتھا پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا جس کا مقصد تعلیم اور سیاحت کے ذریعے بھارت کی فوجی وراثت کا تحفظ کرنا ہے اور اسے فروغ دینا ہے۔×
Site Admin | November 9, 2024 10:52 AM