لوک سبھا کی دو وائناڑ اور نانڈیڈ سیٹوں اور 13 ریاستوں کی 46 اسمبلی سیٹوں کیلئے بھی ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
کیرالی میں وائناڑ پارلیمانی حلقے میں کانگریس رہنما پریَنکا گاندھی واڈرا CPI کے اپنے قریب ترین حریف سے تین لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔
مہاراشٹر میں نانڈیڈ لوک سبھا حلقے میں BJP کے ڈاکٹر Santukrao Hambarade کو برتری حاصل ہے۔
اترپردیش میں 9 اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ چھ میں BJP آگے چل رہی ہے، جبکہ دو میں سماج وادی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ NDA کی ساتھی پارٹی RLD کو میرا پور میں سبقت حاصل ہے۔
اتراکھنڈ میں BJP کیدار ناتھ میں آگے ہے۔
بہار میں BJP دو حلقوں میں، جبکہ اُس کی ساتھی پارٹی JDU ایک سیٹ پر آگے ہے۔ ایک حلقے میں ہندوستان عوام مورچہ سیکولر ایک حلقے میں آگے چل رہا ہے۔
مدھیہ پردیش میں ایک حلقے میں BJP اور ایک میں کانگریس کو برتری حاصل ہے۔
چھتیس گڑھ میں رائے پور شہر ساؤتھ میں BJP سبقت لئے ہوئے ہیں۔
گجرات میں Vav اسمبلی سیٹ پر کانگریس آگے ہے۔x