ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 1, 2024 9:19 PM

printer

چھٹ پوجا کے پیش نظر ریلوے مسافروں کی سہولت اور بلا رُکاوٹ سفر کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے

چھٹ پوجا کے پیش نظر ریلوے مسافروں کی سہولت اور بلا رُکاوٹ سفر کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔ قومی راجدھانی میں نئی دلّی، آنند وہار اور نظام الدین ریلوے اسٹیشنوں سے خصوصی ریل گاڑیاں چلائی گئی ہیں۔
آکاشوانی خبروں سے بات چیت کرتے ہوئے شمالی ریلوے کے چیف پبلک رلیشن آفیسر ہمانشو شیکھر اُپادھیایہ نے بتایا کہ آج اور کَل تقریباً 140 ریل گاڑیاں دلّی خطے سے مختلف بڑے ریلوے اسٹیشنوں کیلئے شمالی ریلوے کی جانب سے چلائی جارہی ہیں۔
اِن دنوں جاری تہواروں کے سیزن کے دوران بلا رکاوٹ اور اطمینان بخش سفر کو یقینی بنانے کیلئے پنجاب میں شمالی ریلوے کا فیروز پور ڈویژن خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔ فیروز پور ڈویژن کے سینئر ڈویژنل منیجر پرم دیپ سنگھ سینی کے مطابق پنجاب سے 3 خصوصی فیسٹول ریل گاڑیاں 3 نومبر تک چلیں گی۔ اِن میں امرتسر- کٹیہار – امرتسر ریزروڈ فیسٹول خصوصی ریل گاڑی شامل ہے، جو کل دوپہر ایک بج کر 25 منٹ پر امرتسر سے روانہ ہوگی۔ یہ ریل گاڑی اتوار دیر رات 3 بجے کٹیہار پہنچے گی۔ لدھیانہ اور کولکاتا کے درمیان غیر ریزروڈ فیسٹول خصوصی ریل گاڑی 3 نومبر 2024 کو صبح ساڑھے 6 بجے لدھیانہ سے روانہ ہوگی۔ اِدھر آج شام بھٹنڈہ سے وارانسی کیلئے ایک خصوصی ٹرین رات 8 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی اور آج رات سوا 10 بجے لدھیانہ سے سہرسہ کیلئے ایک ریل گاڑی روانہ ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں