ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 7, 2024 2:25 PM

printer

چھٹھ پوجا کے موقع پر صدر جمہوریہ اور نائب صدر کی مبارکباد

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے چھٹھ پوجا کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ چھٹھ پوجا ملک میں سب سے قدیم تہواروں میں سے ایک ہے اور سوریہ دیوتا کی پوجا کرنے کا ایک موقع ہے۔ صدرِ جمہوریہ نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول دریاؤں اور تالابوں کو اعزاز بخشنے کا بھی فیسٹیول ہے۔ یہ قدرت کا ایک منفرد تحفہ ہے اور چھٹھ پوجا کا سخت وَرت ذہن اور روح کو پاک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیسٹیول لوگوں کو ماحولیات کا تحفظ کرنے کی بھی تحریک دیتا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے جھٹھ پوجا کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار سب کے لیے خوشحالی اور آشیرواد لے کر آئے گا۔ انہوں نے سوریہ بھگوان کی پوجا کے اِس تہوار کو قدیمی روایات کا جشن قرار دیا اور کہا کہ اِس سے قدرت کے ساتھ ہمارے گہرے رشتے کی عکاسی ہوتی ہے۔ نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ چھٹھی میا کے آشیرواد سے ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن رہے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں