ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 6, 2024 10:03 AM

printer

چھٹھ تہوار کے پیش نظر، ریلوے محکمہ، مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔

چھٹھ تہوار کے پیش نظر، ریلوے محکمہ، مسافروں کی سہولت کیلئے خصوصی ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔ آج تقریباً 19 خصوصی ریل گاڑیاں، دلّی این سی آر سے، ملک کے مختلف علاقوں تک چلائی گئیں۔ اِن میں بھاگلپو، ایودھیا، گیا، بلیا، پٹنہ، سہرسہ، سیتامڑھی، دربھنگہ، کٹرا اور ممبئی جانے والی ریل گاڑیاں شامل ہیں۔

آکاشوانی سے خاص بات چیت میں، شمالی ریلوے کے چیف پبلک رلیشنز آفیسر ہمانشو شیکھر اُپادھیائے نے بتایاکہ   شمالی ریلوے، جنرل کلاس میں سفر کرنے والے لوگوں کے فائدے کیلئے، اُن کی طرف سے مانگ کیے جانے پر بھی   ریل گاڑیاں چلا رہا ہے۔

چھٹھ پوجا کے پیش نظر، ہریانہ میں حصار سے، بہار میں برَونی جنکشن تک ایک خصوصی ٹرین چلائی جارہی ہے۔    حصار ریلوے اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نہال سنگھ نے آکاشوانی کو بتایاکہ مسافروں کو سبھی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں