چھوٹے، بہت چھوٹے اور درمیانہ درجے کے صنعتی اداروں کے محکمے کے مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے کَل نئی دلی میں MSME کے عالمی دن کے موقعے پر دو نئی اسکیموں کا آغاز کیا۔
اِس موقعے پر Udyami Bharat تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ تیزی سے بدلتے ہوئے صنعتی منظر نامے میں MSME اداروں کو ڈجیٹل اور تکنیکی حل اختیار کرتے ہوئے خود کو ہم آہنگ بنانے کی ضرورت ہے۔ جناب مانجھی نے کہا کہ سرکار کی موجودہ اصلاحات کے حصے کے طورپر MSME شعبے میں قانونی اصلاحات سے تقویت ملے گی۔ x