چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں آج ماؤنوازوں اور حفاظتی دستوں کے درمیان ہوئے تصادم میں تین ماؤنواز مارے گئے۔ پولیس کے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پربھات کمار نے بتایا کہ Kohkameta علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات ملنے کے بعد DRG، STF، BSF اور ITBP کی مشترکہ ٹیم کو علاقے میں بھیجا گیا۔ ماؤنوازوں نے مہاراشٹر کی سرحد سے متصل جنگل میں حفاظتی دستوں پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حفاظتی دستوں نے فائرنگ کا جواب دیا۔ گولی باری کے تبادلے میں 3 ماؤنواز مارے گئے۔ اسی دوران حفاظتی دستوں نے ریاست کے سُکما ضلع مختلف مقامات سے 9 ماؤنوازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ سُکما ضلعے میں آج ایک خاتون سمیت دو ماؤنوازوں نے خود سپردگی کر دی۔ اِن دونوں ماؤنوازوں پر فی کس 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ x
Site Admin | July 2, 2024 9:56 PM