چھتیس گڑھ میں آج Narayan Pur ضلعے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں کم از کم 24 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کے ذریعے تلاش کی کارروائی ابھی تک جاری ہے۔ جھڑپ میں مارے گئے ماؤنوازوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
نارائن پور ضلعے کے جنوبی Abujhmad علاقے میں آج دوپہر ایک جھڑپ ہوئی۔ انٹلیجنس کی جانب سے اس علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد نارائن پور اور دانتے واڑہ اضلاع سے DRG اور STF کی مشترکہ ٹیم تلاش کی کارروائی کیلئے Govel، Nendur اور Thulthuli کے علاقوں میں گئی۔ Nendur-Thulthuli کے جنگلات میں ایک جھڑپ ہوئی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے واقعہ سے مارے گئے ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔ اس کے علاوہ جائے واقعہ سے AK-47 اور خودکار رائفل کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ہتھیار بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ علاقے میں تلاش کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔
Site Admin | October 4, 2024 9:42 PM
چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلعے میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 28 ماؤنواز ہلاک ہوگئے ہیں
