چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں آج سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک مڈبھیڑ میں کم از کم دس ماؤنواز ہلاک ہو گئے۔ علاقے میں ماؤنوازوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات حاصل ہونے کے بعد ضلع کے Konta علاقے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور ڈسٹرک ریزرو گارڈ کی ایک مشترکہ ٹیم کے تلاشی کی ایک کارروائی کے بعد یہ جھڑپ شروع ہوئی۔ اِس کارروائی کے دوران مسلح لڑائی شروع ہو گئی جس میں دس ماؤنواز ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ اِس کے علاوہ بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود بھی اس علاقے سے برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔
Site Admin | November 22, 2024 9:03 PM