ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 22, 2024 2:39 PM

printer

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلعے میں حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ، میں کم سے کم دَس ماؤ نواز مارے گئے ہیں

چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں آج حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں کم سے کم 10 ماؤنواز مارے گئے۔ ضلع کے Konta علاقے میں ماؤنوازوں کے چھپے ہونے کی ایک خفیہ اطلاع ملنے پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور   ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایک مشترکہ ٹیم نے تلاشی مہم چلائی جس کے دوران فائرنگ شروع ہوگئی۔ تلاشی مہم کے دوران مڈبھیڑ میں 10 ماؤنواز ہلاک ہوگئے۔حفاظتی دستوں نے 10 لاشیں برآمد کی ہیں۔ اِس کے علاوہ موقعہ واردات سے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے میں تلاشی مہم اب بھی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں