چھتیس گڑھ کے رائے پور میں آج 24 واں قومی وَنواسی کھیل مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔ فٹبال کے فائنل میچ میں سنتھال پرگنہ نے کیرالہ کو ٹائی بریکر میں ایک کے مقابلے چار گول سے ہراکر خطاب جیت لیا۔
کیرالہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی جبکہ جھارکھنڈ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ان مقابلوں میں فٹبال اور تیر اندازی کے مقابلے ہوئے۔ قومی وَنواسی کھیل مقابلوں میں ملک کی 29 ریاستوں اور نیپال سے کُل 579 قبائلی لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔
Site Admin | December 31, 2024 9:16 PM