چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں آج سکیورٹی فورسز اور مانوازوں کے درمیان جھڑپ میں تین مانواز ہلاک ہوگئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم بیجاپور اور دانتے واڑہ ضلعوں کی سرحد پر واقع جنگل کے علاقے میں نکسل مخالف کارروائی کیلئے گئی تھی۔ اس کارروائی کے دوران آج صبح سکیورٹی فورسز اور مانوازوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز نے جھڑپ میں مارے گئے نکسلیوں کی لاشوں کو برآمد کیا ہے۔ جائے واقعہ سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ مذکورہ علاقے میں تلاش کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔
Site Admin | March 25, 2025 2:47 PM
چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں تین ماؤنواز مارے گئے ہیں۔
