چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں حفاظتی دستوں اور ماونوازوں کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک خاتون ماؤنواز ہلاک ہوگئی۔ اطلاع کے مطابق حفاظتی دستوں کی ایک مشترکہ ٹیم نے بیجاپور دانتے واڑہ سرحدی ضلع پر واقع جنگلاتی علاقے میں نکسلیوں کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ اس کارروائی کے دوران آج صبح ماؤنوازوں کے ساتھ مڈبھیڑ ہوگئی جس میں خاتون ماؤنواز ہلاک ہوگئی۔ حفاظتی دستوں نے ہلاک ہونے والی خاتون ماؤنواز کی لاش برآمد کرلی ہے اور جائے مڈبھیڑ سے ایک رائفل اور کچھ دھماکہ خیز مادہ بھی برآمد کیا ہے۔ علاقہ میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔x
Site Admin | March 31, 2025 2:48 PM
چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں حفاظتی دستوں اور ماونوازوں کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک خاتون ماؤنواز ہلاک ہوگئی۔
