چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں 25 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کردی ہے۔ انھوں نے کَل ضلعے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اور CRPF کے DIG کے سامنے خود سپردگی کی۔ اِن ماؤنوازوں پر کُل 29 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ اِن میں سے 3 ماؤنوازوں پر 8-8 لاکھ روپے، ایک پر 3 لاکھ روپے اور دیگر 2 پر ایک-ایک لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ حکومت کی باز آبادکاری پالیسی کے تحت اِن ماؤنوازوں میں سے ہر ایک کو 25-25 ہزار روپے فراہم کئے گئے ہیں۔×
Site Admin | August 27, 2024 9:44 AM
چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلعے میں 25 ماؤنوازوں نے خود سپردگی کردی ہے۔
