چھتیس گڑھ میں ماؤنوازوں کے ذریعے ایک IED دھماکے میں 8 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ آج دوپہر بیجاپور ڈسٹرکٹ کے Kutru علاقے میں پیش آیا۔
چھتیس گڑھ کے نارائن پور ڈسٹرکٹ کے جنوبی Abujhmad علاقے میں تین ضلعوں کی سکیورٹی فورسز نے تقریباً دو دن پہلے ماؤنوازوں کے خلاف ایک مشترکہ کارروائی انجام دی تھی۔ اس کارروائی میں 5 ماؤنواز ہلاک ہوئے تھے۔ کارروائی کے بعد دانتے واڑہ ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ DRG کے جوان اپنے کیمپ واپس آرہے تھے۔ آج دوپہر ماؤنوازوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو لے جا رہی گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے اسے IED دھماکے سے اڑا دیا۔ بیجاپور ڈسٹرکٹ میں Kutru – Bedre سڑک پر Ambeli گاؤں کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا۔ دھماکہ اِس قدر طاقتور تھا کہ سڑک پر ایک بڑا گڈھا بن گیا اور گاڑی کے پرخچے اڑ گئے۔ اس واقعے میں، DRGکے 8 جوان اور گاڑی کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے چھتیس گڑھ کے بیجا پور ضلعے میں IED دھماکے میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ DRG جوانوں پر حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدرِ جمہوریہ نے بہادر جوانوں کے سوگوار کنبوں سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ صدرِ جمہوریہ نے کہا کہ ملک ماؤ نوازیت کی لعنت کو مکمل طور پر جڑ سے ختم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے۔
Site Admin | January 6, 2025 9:51 PM