ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 23, 2025 9:58 PM

printer

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں 22 مائونوازوں نے خودسپردگی کی ہے

آج چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں، دو خواتین نکسل وادی سمیت22 نکسلیوں نے پولیس کے سامنے خودسپردگی کردی۔ پولیس کے ضلع ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ Ulandon York نے بتایا کہ خودسپردگی کرنے والے چھ نکسل وادوں پر مجموعی طور سے گیارہ لاکھ روپئے کا انعام رکھا ہوا تھا۔ ریاستی سرکار کی بازآباد کاری کی پالیسی کے تحت خود سپردگی کرنے والے ہر نکسل وادی کو پچیس ہزار روپئے کی نقد ترغیبی رقم فراہم کی گئی ہے۔
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں مائونوازوں کے ذریعے کئے گئے IED کے ایک دھماکے میں CRPF کے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔ مائونوازوں نے یہ دھماکہ، Madded پولیس اسٹیشن علاقے کے تحت، بیجاپور-بھوپال پٹنم قومی شاہراہ نمبر 63 پر کیا۔ اس دھماکے سے سڑک پر تقریباً پانچ فٹ گہرا ایک گڈھا بن گیا ہے۔ زخمی جوانوں کا علاج Madded میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں کیا جارہا ہے۔
چھتیس گڑھ سرکار نے، مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر مائونوازوں کے خلاف ایک فیصلہ کن لڑائی چھیڑ دی ہے۔ پچھلے جمعرات کے روز چھتیس گڑھ میں دو مختلف جھڑپوں میں 30 مائونواز ہلاک ہوگئے تھے۔ اگر ہم گذشتہ ایک سال کی بات کریں تو چھتیس گڑھ میں جھڑپوں میں 380 نکسل وادی مارے گئے ہیں۔ تقریباً ایک ہزار 70 نکسل وادیوں نے خودسپردگی کی ہے، جبکہ تقریباً ایک ہزار 200 نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سرکار کی کثیر جہتی حکمت عملی کا نتیجہ یہ ہے کہ بڑی تعداد میں نکسلی تشدد کو ترک کر رہے ہیں اور معاشرے کے اصل دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں اپنے حالیہ بیان میں اس عہد کا اعادہ کیا ہے کہ ملک آئندہ ایک سال یعنی مارچ 2026 تک نکسل کے مسئلے سے آزاد ہوجائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں