چھتیس گڑھ میں حفاظتی دستوں کے ساتھ جاری مڈبھیڑ میں کم سے کم 12 ماؤ نواز مارے گئے ہیں۔ مارے گئے ماؤ نوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اِس جھڑپ میں سکیورٹی عملے کے دو افراد کی جانیں بھی تلف ہوگئیں اور دو دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔
بیجاپور ضلعے کے نیشنل پارک کے جنگلوں میں آج صبح سے یہ جھڑپ جاری ہے اور رُک رُک کر گولی باری ہورہی ہے۔ علاقے میں مزید کمک بھیج دی گئی ہے۔ موقعے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ علاقے میں تلاش کا کام جاری ہے۔ x