چھتیس گڑھ میں کَل کی جھڑپ کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے واقعہ سے 12 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ اِن میں پانچ خاتون ماؤنواز ہیں۔ بیجاپور ضلع کے Pamed اور باساگوڑا علاقے میں کَل جھڑپ ہوئی تھی۔ اِس علاقے میں سکیورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے بیچ دن بھر رُک رُک کر گولی باری ہوتی رہی۔
مرکزی ریزرو پولیس فورس کے آئی جی راکیش اگروال نے کہا ہے کہ CRPF، کوبرا بٹالین، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ اور خصوصی ٹاسک فورس کی ٹیمیں اِس کارروائی میں شامل تھیں۔
Site Admin | January 17, 2025 9:44 PM