چھتیس گڑھ میں پولیس نے بیجاپور ضلع کے صحافی مکیش چندراکر کے قتل معاملے میں تین ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔ آج راجدھانی رائے پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اور داخلی امور کے وزیر وجے شرما نے کہا کہ اِس واقعے کی تحقیقات کیلئے 11 ارکان پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم SIT تشکیل دی گئی ہے۔ بَستر ڈویژن کے بیجاپور ضلعے کے صحافی مکیش چندراکر یکم جنوری سے لاپتہ تھے۔ کل دیر شام پولیس نے ایک مقامی ٹھیکیدار کے احاطے میں ایک سیپٹک ٹینک سے اُن کی لاش برآمد کی تھی۔
Site Admin | January 4, 2025 9:17 PM
چھتیس گڑھ میں پولیس نے بیجاپور ضلع کے صحافی مکیش چندراکر کے قتل معاملے میں تین ملزمین کو حراست میں لیا ہے
