چھتیس گڑھ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جاری ایک جھڑپ میں کم از کم 12 ماؤنواز مارے گئے ہیں۔ یہ جھڑپ آج صبح سے تلنگانہ سرحد پر بیجاپور ضلعے میں جنوبی بستر کے جنگلوں میں جاری ہے۔ ماؤنوازوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد، مرکزی ریزرو پولیس فورس، کوبرا بٹالین اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایک مشترکہ ٹیم جنوبی بستر کے جنگلوں میں تلاشی کی ایک کارروائی کر رہی تھی۔ بستر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل اور CRPF کے آئی جی، پوری کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ماؤنوازوں کو اِس کارروائی میں زبردست نقصان ہوا ہے۔
Site Admin | January 16, 2025 9:59 PM