چھتیس گڑھ میں آج سکیورٹی دستوں کے ساتھ ایک تصادم میں کم از کم تین ماؤنواز مارے گئے۔ علاقے میں ماؤنوازوں کے موجود ہونے کے بارے میں خفیہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم بیجاپور ضلع کے نیشنل پارک علاقے میں تلاشی کی کارروائی انجام دے رہی تھی۔ کارروائی کے دوران یہ تصادم آج صبح ہوا۔
سکیورٹی دستوں کو مارے گئے تین ماؤنوازوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔ بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولی بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ اِس میں خودکار ہتھیار بھی شامل ہیں۔ تلاش کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔
Site Admin | January 12, 2025 2:10 PM
چھتیس گڑھ میں ایک تصادم میں تین ماؤنواز مارے گئے ہیں
