چھتیس گڑھ میں آج نارائن پور ضلع میں دیسی ساخت کے ایک بم دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ اس واقعے میں دیگر دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ITBP، بی ایس ایف، ضلع ریزرو گارڈ کی ایک مشترکہ ٹیم Dhurbeda علاقے میں تلاشی کی کارروائی انجام دے رہی تھی۔ آج کارروائی کے بعد کیمپ کی جانب واپسی کے وقت چار فوجی اہلکار دیسی ساخت کے ایک بم کی زد میں آگئے جسے ماؤنوازوں نے زمین کے نیچے نصب کیا تھا۔ ITBP کے دو اہلکار اِس واقعے میں ہلاک ہوگئے جبکہ نارائن پور ضلع پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
Site Admin | October 19, 2024 9:34 PM